پاکستان عوامی تحریک کا جلسہ آج مینار پاکستان لاہور میں ہوگا، تمام قائدین اپنے اپنے شہروں سے چلنے والے قافلوں کی روانگی سے قبل سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لوگوں کیلئے مغفرت کی دعا اور انکی یاد میں موم بتیاں روشن کرکے روانہ ہوں، علامہ طاہر القادری

اتوار 19 اکتوبر 2014 08:41

لاہور،سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کا جلسہ آج اتوار کو مینار پاکستان لاہور میں ہوگا ،پارٹی کے قائد علامہ طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے ، علامہ طاہر القادری نے آج مینار پاکستان لاہور میں عوامی تحریک کے جلسہ میں شرکت کیلئے آنیوالے تمام قائدین کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں سے چلنے والے قافلوں کی روانگی سے قبل سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لوگوں کیلئے مغفرت کی دعا اور انکی یاد میں موم بتیاں روشن کرکے روانہ ہوں اور جلسہ کی کامیابی اور پر امن انعقاد کیلئے خصوصی دعا بھی کریں اور جلسہ میں آنیوالی خواتین اور بچوں کیلئے کھانے پینے کا خصوصی انتظام بھی کریں خصوصاً چھوٹے بچوں کیلئے دودھ اور فیڈرز وغیرہ کا بھی بندوبست کیا جائے تاکہ کسی بھی خاتون کو کسی قسم کا مسئلہ نہ بنے۔