جمہوریت مخالف قوتوں نے18اکتوبر کو سازش کی ،بے نظیر بھٹو کا چھوڑیا ہوا قافلہ آج مزار قائد پہنچ گیا ہے ، راجہ پرویز اشرف،پیپلز پارٹی اور عوام لازم و ملزوم ہیں جتنی سازش کرنی ہے کر لو اب خلق خدا راج کرے گی ، جلسہ عام سے خطاب

اتوار 19 اکتوبر 2014 08:41

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19اکتوبر۔2014ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جمہوریت مخالف قوتوں نے18اکتوبر کو سازش کی ،بے نظیر بھٹو کے چھوڑے ہوا قافلہ آج مزار قائد پہنچ گیا ہے ،پیپلز پارٹی اور عوام لازم و ملزوم ہیں جتنی سازش کرنی ہے کر لو اب خلق خدا راج کرے گی ۔وہ ہفتہ کو مزار قائد پر پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمارا کسی سے مقابلہ نہیں ہم18اکتوبر کا دن منا رہے ہیں ،آج کا یہ جلسہ اس منحوس دن کو یاد دلاتا ہے جب نے نظیر بھٹو جمہوریت کو بچانے کے لئے یہاں آئیں اور جمہوریت مخالف قوتوں نے سازش کر کے انہیں راستے سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن اس دن اللہ نے بے نظیر بھٹو کو بچالیا لیکن کئی بہادر جیالے شہید ہو گئے ہم انہیں سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کل ہر جگہ جلسے ہو رہے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جلسہ کر کے عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے لیکن ہمارا کسی سے مقابلہ نہیں ہم تو سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد منا رہے ہیں اور بے نظیر بھٹو کے قافلے کو جہاں چھورا گیا تھا آج اس قافلے کو بھٹو مزار قائد لیکر آ چکا ہے ۔انہوں نے جوانوں جوانوں کا نعرہ لگانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بوڑھا بھی مخالف کے نوجوانوں سے تگڑا ہو گا ۔