اوٹاوا حملوں میں ملوث افراد نو مسلم تھے‘ کینیڈین میڈیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 08:38

اٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء)کینیڈا کے میڈیا پر بتایا گیا ہے کہ دو فوجیوں کی ہلاکت اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے دونوں حملہ آور نومسلم تھے۔: کینیڈین میڈیا کے مطابق کیوبک کے شہری مارٹن کوٹر رْولْو نے مانٹریال کے قریب دو فوجیوں کو اپنی کار کے ذریعے کچل دیا تھا اور بدھ کو پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کے دوران ہلاک ہونے والا مائیکل زیہاف بیبلْو تھا۔

(جاری ہے)

ان دونوں نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا۔ تفتیش کاروں کے مطابق مارٹین کوٹر رْولْو اور مائیکل زیہاف نے دونوں دہشت گردانہ حملے انفرادی سطح پر کیے تھے اور ان کے درمیان کوئی باہمی ربط نہیں ہے۔ مارٹین نے ایک سال قبل اسلام قبول کر کے اپنا نام احمد رکھا تھا اور وہ انتہا پسندانہ خیالات کی جانب راغب تھا۔ مائیکل زیہاف نے بھی اسلام قبول کر کے عبدل نام پسند کیا تھا۔ کینیڈین حکام نے دونوں افراد کی کئی دستاویزات قبضے میں لے لی ہیں۔