پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے گجرات جلسے میں ڈرون مار گرایا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 08:33

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے گجرات میں ہونے والے جلسے میں پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے ڈرون مار گرایا ۔ملک میں جاری پی ٹی آئی کے جلسوں کے سلسلے میں گجرات میں ہونے والے جلسے کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقریر کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل جلسے کی ڈرون کیمرے کے ذریعے کوریج کررہا تھا جب ڈرون کیمرہ نچلی پرواز کے دوران جلسے میں شریک لوگوں کی ویڈیو لے رہا تھا تو پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے ڈرون پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے مار گرایا عمران خان نے واقعہ کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی تقریر جاری رکھی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملک میں حالیہ دھرنوں اور جلسوں کی کوریج کیلئے الیکٹرانک میڈیا نے ڈرون کیمرے کے ذریعے کوریج کا نیا ٹرینڈ متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے نہ صرف سٹیج بلکہ پورے جلسے کی نمایاں کوریج ہوتی ہے ۔