کوئٹہ ، سائنس کالج چوک پرپولیس اہلکاروں نے معمولی تکرار پر ایڈیشنل سیشن جج لورالائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ہسپتال داخل ،تشدد کرنے والے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 08:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء ) کوئٹہ کے سائنس کالج چوک پرپولیس اہلکاروں نے معمولی تکرار پر ایڈیشنل سیشن جج لورالائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،جج کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ، جبکہ تشدد کرنے والے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیاپولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج لورالائی ریاض کاسی سائنس کالج کے چوک سے گزررہے تھے چوک پر تعینات تین پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا اس دوران ان کی پولیس اہلکاروں سے تکرار ہوئی جس پر پولیس اہلکاروں نے ایڈیشنل سیشن جج لورالائی کوتشدد کا نشانہ بنایا جس پر انہیں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا سول لائن پولیس نے ایڈیشل سیشن جج پر تشدد کا مقدمہ درج کرکے تینوں پولیس اہلکاروں محمد عمران ،کامران اور عدنان کو گرفتار کرلیا دوسری جانب بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے ایڈیشنل سیشن جج ریاض کاسی پر تشدد کیخلاف کل صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔