کوبانی پر داعش کا قبضہ فی الحال ممکن نہیں، امریکی فوج

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 08:42

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء ) امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ ترک سرحد پر واقع شامی کردوں کے بڑے قصبے کوبانی پر اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں کے فوری قبضے کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی ذرائع کا کہناہے کہ کْرد فائٹرز اور امریکی فضائی حملوں کے باعث انتہا پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کی پیش قدمی کوشدید نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کے ایک اہلکار نے نام مخفی رکھتے ہوئے بتایا کہ کرد فائٹرز اپنے قصبے کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ کوبانی کی جنگ اسلامک اسٹیٹ اور کرد فائٹرز کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہو چکی ہے کیوں کہ اس پر فریقین کی عزت داوٴ پر لگ چکی ہے۔کوبانی کے کرد فائٹرز کو ہتھیاروں کے علاوہ مزید تازہ دم فائٹرز کا تعاون بھی حاصل ہونے کا امکان روشن ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :