گجرات،پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت کیلئے جانیوالے 3دوست تیزرفتاربس کی زد میں آکرموقعہ پرجاں بحق1زخمی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 08:33

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء)پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت کیلئے جانیوالے 3دوست تیزرفتاربس کی زد میں آکرموقعہ پرجاں بحق1زخمی ،اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن طاہربٹ ولدمحمدریاض سکنہ قصبہ محلہ لالہ موسیٰ اپنے تین دیگرساتھیوں سمیت عمران خان کے جلسہ گجرات میں شرکت کی غرض سے موٹرسائیکل نمبری GTH6820پرسوارہوکرجارہے تھے کہ جلیانی کے قریب رانگ سائیڈ سے آنے والی بس نمبری DOY018 نے ٹکرماردی جسکے نتیجہ میں طاہربٹ اور اسکے مزیددوساتھی موقعہ پرجاں بحق جبکہ ایک ساتھی شکیل احمدولداحمدخاں سکنہ جانی چک زخمی ہوگیا،ایدھی سنٹر اور ریسکیو 1122کی گاڑیوں کے ذریعے جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال گجرات منتقل کیا گیا۔