سپریم کورٹ نے سندھ میں خلاف ضابطہ ترقی اور تقرریوں سے متعلق کیس کا فیصلہ تفصیلی بحث کے بعد محفوظ کرلیا،آئندہ ہفتے جاری کئے جانے کا امکان

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 08:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ نے سندھ میں خلاف ضابطہ ترقی اور تقرریوں سے متعلق کیس کا فیصلہ تفصیلی بحث کے بعد محفوظ کرلیا ۔ آئندہ ہفتے جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعہ کو کیس کی سماعت کی جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری عہدوں پر ایسے افراد کا تقرر بھی کیا گیا جن کا متعلقہ کام کا کوئی تجربہ نہیں تھا ۔

عدالت نے بعض متفرق درخواستوں پر سندھ حکومت کو عدالتی نوٹس پر جواب دائر کرنے کیلئے نومبر کے پہلے ہفتے تک مہلت بھی دے دی ۔ واضح رہے کہ محمود اختر نقوی سمیت بہت سی متفرق درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھیں اور خلاف ضابطہ ترقیوں ، تقرریوں کو چیلنج کیا گیا تھا عدالت نے تفصیلی بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :