پاکستان تحریک انصاف کا پارٹی صدر کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ ،سینٹرل ایگزیکٹو اراکین سے رائے طلب کرلی۔پارٹی آئین میں ترامیم کا فیصلہ

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 08:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی صدر کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا‘ سینٹرل ایگزیکٹو اراکین سے رائے طلب کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مخدوم جاوید ہاشمی کی پارٹی میں ایڈجسٹمنٹ کیلئے پارٹی صدر کا عہدہ بنایا تھا تاہم ان کی تحریک انصاف سے علیحدگی کے بعد یہ عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے۔ پارٹی صدر کا عہدہ ختم کرنے کیلئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سے رائے طلب کرلی گئی ہے اس حوالے سے انہوں نے پارٹی آئین میں ترامیم کا فیصلہ کیا ہے۔