صدر باراک اوبامہ نے بھارتی نژاد شہری کو سویڈن میں سفیر نامزد کردیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 08:42

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء) امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھارتی نژاد امریکن شہری کو سویڈن میں سفیر نامزد کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق سرمایہ کاری بینکر عزیتاراجی صدر باراک اوبامہ کی انتخابی مہم کے نائب چیئرمین خزانہ کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں‘ سویڈن کیلئے امریکی سفیر تعینات کرنے کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عزیتاراجی تجربہ کار اور محنتی شخص ہیں اور وہ سویڈن میں بہترین سفارتی خدمات سرانجام دیں گے۔