اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہی وطن عزیز کی تقدیر بدل سکتے ہیں،صدر مملکت،حکومت ملک میں معاشی خوش حالی لانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، چین کے تعاون سے معاشی راہ داری حقیقت کا روپ دھارنے کے بعد ہمارے روشن مستقل کی کنجی ثابت ہوگی،ممنون حسین
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 08:52
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اکتوبر۔2014ء) صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر یہ احسان عظیم ہے کہ اُس نے ہمیں آزادی کی نعمت عطا کی اور پاکستان جیسا خطہ پاک عطا کیا۔ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے اور نوجوان نسل کو اس عظیم نعمت کی قدر کرنی چاہیے ۔خواجہ فرید کی دھرتی میں آمد میرے لیے باعث افتخار ہے اور ریاست ِ بہاول پور جس نے استحکامِ پاکستان کی ضمانت دی ، اس علاقے میں آکر انتہائی طمانیت محسوس کر رہا ہوں۔
ہمارے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان وطن عزیز کی اُمید ہیں اورملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی فیکلٹی اور اساتذہ کے روشن چہرے مجھے تابناک مستقبل کی نوید دے رہے ہیں۔(جاری ہے)
ان خیالا ت کا اظہار صدر ممنون حسین نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے کانووکیشن 2014کی تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں معاشی خوش حالی لانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے اور عظیم دوست ملک چین کے تعاون سے معاشی راہ داری حقیقت کا روپ دھارنے کے بعد ہمارے روشن مستقل کی کنجی ثابت ہوگی اور پاکستان کو جنوبی ایشیا، وسط ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں اہم مقام دلائے گی۔
نوجوان صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں اور معاشی ترقی کی جدوجہد میں حکومت کا ساتھ دیں۔ جامعات اپنے آپ کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار کریں اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی بھی ترجیحات ایسی ہونی چاہئیں کہ نفع بخش علوم کے حصول پر توجہ دی جائے تاکہ ہم نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان پر عمل کرکے پاکستان کو ایک پُر امن، ترقی یافتہ اور باوقار ملک بناسکیں۔صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر پنجاب وچانسلر محمد سرور چوہدری ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راؤ محمد افضل خان، فیکلٹی اور انتظامیہ اور طلبہ وطالبات کو مبارکباد پیش کی۔ صدرِ پاکستان نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کی تاریخ بہت ہی شاندار ہے اور اس کی ترقی کے مراحل میں تمام شعبوں کی مشترکہ کوشش قابل ستائش ہے۔ صدرِ پاکستان نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو تعلیمی ترقی اور محفوظ پاکستان کی تشکیل میں اپنے عملی کردار کو مثبت طریقے سے ادا کرنے کی تاکید کی۔ چانسلر/گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے وائس چانسلر اور اُن کے رفقائے کار کو کانووکیشن 2014ء کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور جامعہ کی یہ مثالی کامیابی اسلامی ورثے کی نگہبانی اور اس عظیم اسلامی خطے کی بہترین نمائندگی کی وجہ سے ہے۔
اس یونیورسٹی کے چانسلر کی حیثیت سے میں بڑی خوشی اور فخر محسوس کرتا ہوں کہ اسلامیہ یونیورسٹی نے تحقیق کے حوالے سے نام پیدا کیا ہے اور علاقے کی سماجی ترقی، اقتصادی استحکام اور علم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور اب اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور قومی اور بین الاقوامی سطح پر معروف سماجی، ثقافتی اور مالیاتی اِداروں کے اشتراک عمل سے ایک مرکز کی حیثیت حاصل کر رہی ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کانووکیشن کا انعقاد فارغ التحصیل گریجویٹس کی محنت اور کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جس کے وہ بجا طور پر مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی ارفع کریم اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی عزت بڑھانے والی رابعہ نورین آج کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔وزیر مملکت برائے تعلیم و امور داخلہ انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ حکومت تعلیم کو اپنی عملی ترجیحات میں شامل کر رہی ہے جس کی ایک مثال اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو860ملین روپے کی حالیہ گرانٹ کی فراہمی ہے اور اس یونیورسٹی کے طلباء کو 12کروڑ روپے وزیراعظم فیس واپسی سکیم کے تحت ادا کیے گئے ہیں۔اس کا سہرا وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کو جاتاہے۔صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ صدرِ مملکت اور گورنر پنجاب کی جامعہ اسلامیہ میں آمد ہمارے لیے باعث افتخار ہے اور کانووکیشن میں عمدہ کارکردگی پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راؤ محمد افضل خان اور اساتذہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ قبل ازیں پروفیسر ڈاکٹرراؤ محمد افضل خان قائمقام وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی و گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پور نے خطبہٴ استقبالیہ میں کہا کہ کانووکیشن 2014ء کا موقع اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی فیکلٹی ، انتظامیہ اور طلبہ وطالبات کے لیے انتہائی یادگار رہے گاکیونکہ اس میں صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان عزت مآب جناب ممنون حسین اور چانسلر /گورنر پنجاب جناب محمد سرور چوہدری نے اس تقریب میں شرکت کر کے اسے مزید نکھار بخشا ہے۔ میں اپنے معزز مہمانوں کو اس تاریخی شہر میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بہاول پور صدیوں سے عظیم علمی درسگاہوں کا مرکز رہا ہے یہ وہ سرزمین ہے جہاں عظیم شہر اوچ شریف میں دنیا کی پہلی اسلامی یونیورسٹی قائم تھی۔ اس علمی روایت کو آگے بڑھانے میں سابقہ ریاست بہاول پور کے بیدار مغز اور علم پرور عباسی حکمرانوں نے بہت اہم کردار ادا کیا بلکہ سر صادق محمد خان پنجم نے 1925ء میں جامعہ عباسیہ کی بنیاد رکھی جس کی موجودہ ترقی یافتہ شکل اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ہے جسے حکومت پاکستان نے 1975ء میں ایک پبلک یونیورسٹی کا درجہ دیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اس وقت جنوبی پنجاب کی اس سب سے بڑی یونیورسٹی میں چار سالہ بی ایس پروگرام سے لے کر پی ایچ ڈی تک اٹھارہ ہزار طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں اور انہیں78مختلف ڈسپلنز ،48تدریسی شعبوں اور 6کیمپسز میں تعلیم دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ہمیشہ اپنے خطے کے عظیم لوگوں کو یاد رکھا ہے ۔ خواجہ فرید چےئر کا قیام اس کا ایک اظہار ہے۔ اسی طرح یہ بات انتہائی قابل فخر ہے کہ یونیورسٹی کے زرعی کالج نے کپاس کی ایک منفرد قسم IUB-222دریافت کی ہے جسے حال ہی میں نہ صرف جنوبی پنجاب کی بہترین قسم قرار دیا گیا ہے بلکہ اسے کاشت کرنے کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے۔ یہ ورائٹی بہترین فطری پیداواری صلاحیت کے ساتھ قدرتی طور پر مختلف کیڑوں کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت رکھتی ہے۔آئی یو بی کی دریافت کردہ کپاس کی ایک اور ورائٹی IUB-13اس وقت اپنی پیدا واری صلاحیت کے ساتھ مارکیٹ میں متعارف ہونے کی منتظر ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان کی تعلیمی تاریخ میں ایسا ہوا ۔ کسی یونیورسٹی نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر کیمپس قائم کیا ہو اور یہ اعزاز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کو حاصل ہوا کہ پاکستان رینجرز کے ساتھ مل کر رینجرز کیمپس قائم کیا گیا ہے اور یہ کیمپس گزشتہ کئی سالوں سے نہایت کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔ وائس چانسلر نے صدرِمملکت ، گورنر پنجاب/چانسلر کا اپنی ، اساتذہ ، انتظامیہ اور طلبہ وطالبات کی جانب سے قیمتی وقت اس تقریب کو دینے پر شکریہ ادا کیا۔ کانووکیشن 2014ئکے موقع پرکل 690گریجویٹس شریک ہوئے جس میں 19پی ایچ ڈی سکالرز، 15ایم فل سکالرز، 623ماسٹرز اور بی ایس (آنرز) طلبہ وطالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔ معزز مہمانوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں 71گولڈ میڈلزاور 45سلور میڈلز تقسیم کیے۔ کانووکیشن میں شرکت سے قبل صدر مملکت عزت مآب ممنون حسین نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے عظیم سپورٹس کیمپلکس کے تکمیل پانے والے منصوبے کا افتتاح کیا۔ جس کے لیے حکومت پنجاب نے پچاس ملین روپے اور یونیورسٹی نے اپنے ذرائع سے 25ملین روپے مہیا کیے۔ یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہوا ہے اور اس سے یونیورسٹی کے 18ہزار طلبہ وطالبات ، اساتذہ اور ملازمین مستفید ہو سکے گے۔ اس جمنیزیم کے قیام کا مقصد ان ڈور کھیلوں کا انعقاد اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی ایتھلیٹس اور دوسرے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے بعد صدر مملکت نے یو ایس ایڈ کی معاونت سے تعمیر ہونے والی ایجوکیشنل ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کی عمارت کس سنگ بنیاد رکھا جس پر لاگت کا تخمینہ 274ملین روپے ہوگا اور یہ منصوبہ 12سے 18ماہ میں مکمل ہوگا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 کی مزید خبریں
-
پاکستانی شاہینوں کی شاندار باؤلنگ ، کینگروز پہلی اننگز میں 303رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،پاکستان نے دوسری اننگز پر جارحانہ آغاز کیا ، بغیر کسی نقصان کے 38رنز بنا کر 189کی برتری حاصل کرلی ، احمد شہزاد ... مزید
-
بارسلونا فٹبال کلب کی تاریخ کا اہم ترین میچ، فٹبال کلب کی تاریخ میں آج 25 اکتوبر کو ریئل میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان اہم ترین میچ کھیلا جائے گا،اس میچ میں فٹبال کی دنیا کے دو بہترین کھلاڑ یوں کے علاوہ ... مزید
-
ہاکی کے کھلاڑیوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کا منصوبہ تیار،کھلاڑیوں کو پولیس اور دوسرے سرکاری محکموں میں ملازمتیں دی جائیں گی، رانا مشہود احمد خان،2006ء کے بعد پولیس میں کھلاڑیوں کی بھرتی کیلئے سفارشات ... مزید
-
وزیراعظم نواز شریف سے محمود خان اچکزئی کی ملاقات ،کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال سمیت ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
پیپلزپارٹی اورن لیگ اقتدارکے غلام بن گئی ہیں،شاہ محمودقریشی،آج پیپلزپارٹی میں کوئی بھٹونہیں ،یہ زرداریوں کی جماعت بن چکی ہے ، خطاب
-
اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں و ڈیلی الاؤنس میں اضافے کا کوئی بل زیرغور نہیں، ترجمان،سپیکر نے اسے رد کر دیا‘ چار ماہ قبل ختم ہو جانے والے ایشو کو آج کے تناظر میں پیش کرنا درست نہیں
-
کوئٹہ ، سائنس کالج چوک پرپولیس اہلکاروں نے معمولی تکرار پر ایڈیشنل سیشن جج لورالائی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ہسپتال داخل ،تشدد کرنے والے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا
-
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی ریٹائر ہوگئے،لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے نئے کور کمانڈر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا
-
امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس میں ملزم قاری ہاشم علی بری ،پولیس نے ملزم کو امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے منصوبے میں ساتھ دینے پر گرفتار کیا تھا
-
سپریم کورٹ نے سندھ میں خلاف ضابطہ ترقی اور تقرریوں سے متعلق کیس کا فیصلہ تفصیلی بحث کے بعد محفوظ کرلیا،آئندہ ہفتے جاری کئے جانے کا امکان
-
پاکستان تحریک انصاف کا پارٹی صدر کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ ،سینٹرل ایگزیکٹو اراکین سے رائے طلب کرلی۔پارٹی آئین میں ترامیم کا فیصلہ
-
شیخ رشید احمد بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز سے معافی مانگیں،شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے گجرات جلسے میں ڈرون مار گرایا
-
گجرات،پی ٹی آئی کے جلسہ میں شرکت کیلئے جانیوالے 3دوست تیزرفتاربس کی زد میں آکرموقعہ پرجاں بحق1زخمی
-
محرم الحرام میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ فراہمی یقینی بنائی جائے، وزارت پانی وبجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت
-
مصر، سینائے میں کار بم حملہ ، 29 فوجی ہلاک،صدر السیسی نے حملے کے بعد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا
-
اوٹاوا حملوں میں ملوث افراد نو مسلم تھے‘ کینیڈین میڈیا
-
آسٹریلوی ڈاکٹرز نے مردہ دل کو دھڑکن دے کر طبی دنیا میں تہلکہ مچادیا، اس تکنیک میں ایسے مریض کا دل حاصل کیا جاتا ہے جس کا دماغ کام چھوڑ دے ، سرجنز
-
یورپی یونین نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے معاہدہ طے کر لیا
-
کوبانی پر داعش کا قبضہ فی الحال ممکن نہیں، امریکی فوج
-
صدر باراک اوبامہ نے بھارتی نژاد شہری کو سویڈن میں سفیر نامزد کردیا
-
میکسیکو: طلبا کی گمشدگی کے معاملے پر گورنر مستعفی ہوگئے
-
’انرجی ڈرنکس‘ بچوں اور نوجوانوں کے لیے ’خطرنا ک ہیں : تحقیق،انرجی ڈرنکس‘ میں کیفین کی سطح بہت بلند ہوتی ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے،ماہرین
-
استعفے منظور کریں یا نہ کریں کریں فرق نہیں پڑتا جعلی اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے،عمران خان،مولانا فضل الرحمن پر حملے کی مذمت کرتا ہوں لیکن انہوں نے ہماری خواتین کے بارے میں جو کہا اس سے دل دکھا ہے، ... مزید
-
سپریم کورٹ ، 11 مئی 2013 کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواستیں سماعت کے لئے منظور ،کیس کی سماعت چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 29 اکتوبرکو کرے گا
-
ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ، میاں نواز شریف ،پولیو ایمرجنسی کیلئے فوکس گروپ مرض کے خاتمہ پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے ماہانہ ا جلاس کا انعقاد کرے گا ، وزیراعظم ... مزید
-
انقلاب کے ذریعے مظلوم پرور نظام لائیں گے ۔ڈاکٹر طاہر القادری ، لعنت ہے ایسے قانون اور جمہوریت پر جس میں FIR درج کرانے کیلئے لانگ مارچ کرنا پڑے، مستقبل کے سیاستدانوں کی تربیت کیلئے قومی سطح کا ادارہ ... مزید
-
اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہی وطن عزیز کی تقدیر بدل سکتے ہیں،صدر مملکت،حکومت ملک میں معاشی خوش حالی لانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، چین کے تعاون سے معاشی راہ داری حقیقت کا روپ دھارنے کے بعد ہمارے ... مزید
-
آپریشن خیبرون کامیابی سے جاری، 8 دنوں میں 60 دہشتگرد ہلاک، 100 نے ہتھیار ڈال دیئے، ہتھیار ڈالنے والوں میں اہم کمانڈر بھی شامل، آپریشن میں اب تک تین سکیورٹی فورسز کے جوان جاں بحق، بارہ زحمی ہوئے، علاقے ... مزید
-
وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت توانائی سے متعلق مشترکہ وزارتی اجلاس
-
نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی پھر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری، پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی ، بھارتی توپوں کے منہ بندکردیئے
-
سپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کی تصدیق کیلئے اراکین کو حتمی نوٹس جاری کردیا، اراکین انفرادی حیثیت سے استعفوں کی تصدیق کریں ، بہت انتظار کرلیا اب وقت ختم ہوگیا، 29 اکتوبر تک ... مزید
-
ڈی جی پنجاب رینجرز کی صدارت میں سیکٹر کمانڈرزکانفرنس،کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات پر تفصیلی غورو خوض کیا گیا، کانفرنس کے شرکاء کا ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے تمام پیشہ وارانہ ... مزید
-
شیخ رشید سیا سی یتیم ، اس کا کیا اعتبار کیا جا ئے، خورشید شاہ ،سندھ ایک ہے اور ایک ہی رہے گا کو ئی اسے تقسیم نہیں کرسکتا، بھارتی جا رحیت خطے کیلئے خطرناک ، مشرف کا بیان بچگا نہ حر کت تھی، قائد حزب اختلاف
-
ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقے میں مارٹر گولے فائر، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پاکستان نے اپنی سرحد کو محفوظ نہ بنایا تو وہاں موجود دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی، ایران کی دھمکی ... مزید
-
دیوالی کی تقریب کے موقع پربھارتی صدر،وزیراعظم اوروزیرخارجہ کومٹھائی کاتحفہ دیاگیا
-
ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں مہاجرصوبے کا مطالبہ کردیا،متنازع ایشوز ایوان میں نہ لائے جائیں کیوں کہ اس سے سندھ کے عوام میں شدید بے چینی پھیل گئی،وزیر اطلاعات سندھ
-
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ کی نااہلی منموہن سنگھ کوپاکستان کاصدر بنا ڈالا ،کانووکیشن کی تاریخ 28اکتوبرکے بجائے نومبرلکھ دی گئی
-
امریکا کا کوئٹہ بم دھماکوں پر اظہار تشویش،واقعہ کی تفصیل معلوم کی جا رہی ہے۔مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی رکھتے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
-
پاکستان ،بھارت چین سمیت 21 ممالک کی طرف سے نیا ’ایشیائی بینک،معاہدے پر دستخط کردئیے گئے،بیجنگ کے ’گریٹ ہال آف دا پیپل‘ میں 21 ممالک کے نمائندوں نے AIIB کا انفراسٹرکچر تیار کرنے کے لیے MOU پر دستخط کیے،امریکا ... مزید
-
داعش کے زور پکڑنے سے پاکستان میں طالبان کی کمر ٹوٹ رہی ہے،برطانوی اخبار،شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کے آپریشن نے طالبان کو بھاگنے پر مجبور کردیا ہے،جانشینی کے تنازع کے بعد سے ٹی ٹی پی میں آپس میں ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.