عالمی تبلیغ اجتماع کے پہلے مرحلہ کی دعاء آج ہوگی

اتوار 9 نومبر 2014 09:35

رائے ونڈ،سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9نومبر۔2014ء) 3 روزہ عالمی تبلیغ اجتماع کے پہلے مرحلہ کی دعاء آج ہوگی جبکہ اجتماع کا دوسرا مرحلہ 13 نومبر سے شروع ہوگا اور 16 نومبر کو دعاء ہوگی آج دعاء میں خصوصی شرکت کیلئے سرگودھا سمیت ملک بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد رائیونڈ اجتماع میں شرکت کریگی اجتماع کے پہلے حصہ میں سرگودھا ڈویژن‘ لاہور ڈویژن‘ فیصل آباد ڈویژن‘ گجرانوالہ ڈویژن‘ پشاور ڈویژن‘ دیر‘ باجوڑ‘ چترال‘ سوات‘ منگورہ‘ کالام‘ اندرون سندھ (علاوہ کراچی ) سے ہزاروں افراد شرکت کررہے ہیں آج مولانا عبدالوہاب بیان دینگے جس کے بعد اجتماع کی خصوصی دعاء ہوگی۔