ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ، دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے ہوگیا،پاکستان سٹیٹ آئل نے عدم ادائیگیوں پر پاور پلانٹس کو ایندھن کی سپلائی بند کر دی ، پن بجلی کی پیداوار 30 فیصد رہ گئی

اتوار 9 نومبر 2014 09:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9نومبر۔2014ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے ، شہری علاقوں میں سولہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا۔ پاکستان سٹیٹ آئل نے عدم ادائیگیوں پر پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی کم کر دی ہے ، جبکہ گیس کی سپلائی بھی بند کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق ڈیموں سے پانی کے کم اخراج کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار 30 فیصد رہ گئی جس کے بعد بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی ہو گئی ہے۔

ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 8 ہزار 360 میگا واٹ رہ گئی ، جبکہ طلب 13 ہزار 760 میگا واٹ ہے۔ بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر پانچ ہزار میگا واٹ ہو گیا ہے جس کے باعث شہری علاقوں میں سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :