سعید اجمل باؤلنگ ایکشن کی جانچ کیلئے انگلینڈ روانہ، آئی سی سی کے حتمی ٹیسٹ میں اپنی جادوگری سے حکام کو کلین بولڈ کر کے ان ایکشن ہو جاؤں گا : سعید اجمل

اتوار 9 نومبر 2014 09:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9نومبر۔2014ء) سپن کے کنگ سعید اجمل اپنا نیا باؤلنگ ایکشن چیک کرانے کے لیے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔ کہتے ہیں کہ وہ اب اور پھر آئی سی سی کے حتمی ٹیسٹ میں بھی جادوگری سے حکام کو بولڈ کر کے کرکٹ میں اِن ایکشن ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

سعید اجمل لاہور سے برطانیہ روانہ ہوئے جہاں وہ آئی سی سی حکام کو اپنا باؤلنگ ایکشن چیک کروائیں گے۔ لاہور میں اپنی ٹریننگ ختم کرنے پر سپن کنگ کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ اور پھر آئی سی سی کی بائیو مکینک لیب کے حکام کو آؤٹ کر کے کرکٹ میں اِن ہو جائیں گے اور یہ کہ ان کا نیا باؤلنگ ایکشن بھی پہلے جیسا ہی موثر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :