انٹرنیشنل کرکٹ میں اب امپائرز اپنے فیصلوں سے شائقین کو آگاہ کریں گے،کسی بھی نتیجے تک پہنچتے ہوئے میچ آفیشلز کی تمام تر گفتگو مائیک کے ذریعے سنی جا سکے گی،پہلا تجربہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے میچ کے دوران ہوگا،کامیابی کے بعد اسی انداز سے ورلڈ کپ کے منتخب مقابلوں کو مزید دلچسپ بنایا جائے گا

اتوار 9 نومبر 2014 09:14

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9نومبر۔2014ء) تھرڈ اور فیلڈ امپائر کی گفتگو اب ”راز“ نہیں رہ سکے گی،انٹرنیشنل کرکٹ میں اب امپائرز اپنے فیصلوں سے شائقین کو آگاہ کریں گے، کسی بھی نتیجے تک پہنچتے ہوئے میچ آفیشلز کی تمام تر گفتگو مائیک کے ذریعے سنی جا سکے گی، پہلا تجربہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین ون ڈے میچ کے دوران ہوگا،کامیابی کے بعد اسی انداز سے ورلڈ کپ کے منتخب مقابلوں کو مزید دلچسپ بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک آسٹریلوی نشریاتی ادارے نے انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں شائقین کی دلچسپی بڑھانے کیلیے ایک نیا تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، میچ کے دوران کوئی بھی فیصلہ ریفر کیے جانے کے بعد شائقین فیلڈ اور تھرڈ امپائرز کی باہمی گفتگو ایک مائیک کے ذریعے سن سکیں گے،انھیں فیصلے کے حوالے سے لمحہ بہ لمحہ تمام جزیات سے آگاہ کیا جائے گا، اس سے قبل جب بھی تھرڈ امپائر سے رجوع کیا جاتا تو مائیک پر فیلڈ امپائرز کے صرف لب ہلتے نظر آتے ، اس دوران ٹی وی مبصرین اور شائقین اپنے طور پر اندازہ لگانے کی کوشش کرتے رہتے تھے کہ کوئی ایل بی ڈبلیو، اسٹمپڈ، رن آؤٹ یا مشکوک کیچ دیا جائے گا یا نہیں، اگر کوئی فیصلہ ہوا تو اس کی کیا وجوہات تھیں،خاص طور پر ایل بی ڈبلیو کے معاملے میں بہت سی چیزیں وضاحت طلب رہ جاتی تھیں،اب نہ صرف فیلڈ اور تھرڈ امپائرز کی گفتگو بھی سنی جاسکے گی بلکہ ٹی وی کے سامنے بیٹھا آفیشل اپنے فیصلے پر غور کے سارے عمل کی ساتھ ساتھ وضاحت کرتا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :