سراج الحق سے خواجہ سعد رفیق کی منصورہ میں ملاقات ،تحریک انصاف سے مذاکرات کی بحالی پر بات چیت کی گئی

اتوار 9 نومبر 2014 09:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9نومبر۔2014ء)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے منصورہ میں ملاقات کی،ملاقات میں تحریک انصاف سے مذاکرات کی بحالی پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سیاسی معاملات میں جماعت اسلامی کے مثبت کردار کی تعریف کی ،دونوں رہنماؤں نے مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے پر اتفاق کیا۔