پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج ابوظہبی میں شروع ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان 52 ٹیسٹ ہوچکے ہیں جس میں 32 پاکستان اور 7 کیوی ٹیم جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے

اتوار 9 نومبر 2014 09:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9نومبر۔2014ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کے لیے آج اتوار کو ابو ظہبی کے میدان میں اتریں گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ ریکارڈ بک پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیمیں 52 ٹیسٹ میچز میں مدمقابل ہو چکی ہیں جن میں سے 32 میں پاکستانی ٹیم کو کامیابی کا اعزاز حاصل ہوا ، اور کیویز نے 7 میں فتح سمیٹی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان 20 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں سے قومی شاہین 13 سیریز میں کامیاب ہو کر میدان سے نکلے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی صرف 2 بار یہ اعزار حاصل کر سکے۔ پاک کیویز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 1955 میں کھیلا گیا جس میں گرین شرٹس نے عبدالحفیظ کاردار کی کپتانی میں ایک اننگز اور ایک رن سے کامیابی سمیٹی۔ آخری بار دونوں کے درمیان مقابلہ 15 جنوری 2011 میں نیوزی لینڈمیں ہوا جو ڈرا رہا۔ جبکہ اس سے پہلے 7 جنوری 2011 میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس نے مصباح الحق کی قیادت میں 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :