آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،قومی ٹیم بدستور تیسرے نمبر پر، پوزیشن بچانے کیلئے نیوزی لینڈ سے سیریز جیتنا لازمی،رینکنگ میں بدستور جنوبی افریقہ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر، یونس خان اور مصباح الحق ٹاپ ٹین میں پاکستانی بلے باز ہیں، بولرز کے ٹاپ ٹین میں سعید اجمل واحد شاہین ہیں جن کا نمبر دسواں ہے

اتوار 9 نومبر 2014 09:11

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9نومبر۔2014ء) آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان بدستور تیسرے نمبر پر ہے لیکن پوزیشن بچانے کے لیے پاکستان کو کیویز کے خلاف سیریز جیتنا لازمی ہوگی۔تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان بدستور تیسرے نمبر پر ہے لیکن رینکنگ کا بگ تھری رہنا ہے تو شاہینوں کو کیویز کیخلاف بھی وائٹ واش کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

سیریز میں ایک بھی شکست شاہینوں کو ٹاپ تھری سے باہر کرسکتی ہے۔

ادھر بنگلہ دیش نے زمبابوے کو سیریز تو ہرادی لیکن اسے رینکنگ میں کوئی ترقی نہیں ملی، رینکنگ میں بدستور جنوبی افریقہ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے۔بیٹسمین ہوں یا بولرز کسی کیٹگری کے ٹاپ ٹین میں کوئی اکھاڑ پچھاڑ نہیں ہوئی، یونس خان اور مصباح الحق ٹاپ ٹین میں پاکستانی بلے باز ہیں، بولرز کے ٹاپ ٹین میں سعید اجمل واحد شاہین ہیں جن کا نمبر دسواں ہے۔