افغان سرحدی علاقے مچ میگی میں ایک اور ڈرون حملہ، 10طالبان ہلاک

جمعہ 5 دسمبر 2014 04:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2014ء)خیبر ایجنسی کے تحصیل لنڈی کوتل سے متصل افغان علاقہ مچ میگی میں ڈرون حملہ ہوا۔ جس میں 10طالبان مارے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق افغان سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ لنڈی کوتل سے متصل افغان سرحدی علاقہ مچ میگی میں جاسوس طیارے نے طالبان کے ٹھکانے پر میزائل داغا جس میں 10 طالبان موقع ہی پر جاں بحق ہوگئے۔ حملے میں طالبان کا ٹھکانا بھی تباہ ہوگیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بھی اسی مقام پرہونے والے ڈرون حملے میں 25طالبان جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :