پٹرول کی قیمت میں گزشتہ چار ماہ میں 19 فیصد کمی کی گئی،حکومت کا اسمبلی میں جواب،سبزیوں،پھلوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمت میں بھی واضح کمی ہوگئی ہے، ریلیف عوام کو مل رہا ہے ،مہنگائی کی شرح پانچ فیصد سے کم ہو کر4 فیصد تک آگئی ہے ،رانا افضل،امید ہے تحریک انصاف دھرنا سیاست سے نکل آئے گی اور عوام کو ریلیف فراہم کر ے گی ،وفاقی حکومت مہنگائی میں کمی کے لئے خیبر پختونخواہ حکومت کو خط لکھے گی، اراکین کے توجہ دلاؤ نوٹس پر ایوان میں وضاحت

جمعہ 5 دسمبر 2014 04:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2014ء)قومی اسمبلی میں حکومت نے وضاحت کی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں گزشتہ چار ماہ میں 19 فیصد کمی کی گئی ۔رانا افضل نے کہا ہے کہ سبزیوں،پھلوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمت میں بھی واضح کمی ہوگئی ہے، ریلیف عوام کو مل رہا ہے ،مہنگائی کی شرح پانچ فیصد سے کم ہو کر4 فیصد تک آگئی ہے ،امید ہے تحریک انصاف دھرنا سیاست سے نکل آئے گی اور عوام کو ریلیف فراہم کر ے گی ۔

وفاقی حکومت مہنگائی میں کمی کے لئے خیبر پختونخواہ حکومت کو خط لکھے گی۔جمعرات کے روز مسلم لیگ (ن) کے اراکین کے توجہ دلاؤ نوٹس پر ایوان میں وضاحت پیش کرتے ہوئے وزارت پٹرولیم کے پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل نے ایوان کو بتایا کہ پٹرول84 روپے53 پیسے فی لیٹر تک آ چکا ہے جس سے19 فیصد کمی ہوئی ہے اور عوام کو براہ راست اس کا فائدہ ہوا ہے اس طرح ڈیزل کی قیمتوں میں بھی واضح کمی کی گئی ہے جس سے زرعی شعبے کو بھی براہ راست فائدہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

اس طرح پیاز 12 فیصد،آلو11 فیصد،ٹماٹر،کیلا،چینی سمیت11 اشیائے خورو نوش سستے ہوئے ہیں اور مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد تک آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو بھی ہدایت کردی ہے کہ کرایوں میں واضح کمی کریں اور اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کو بھی ہم نے خط لکھا ہے اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی ہوئی ہے ۔پرویز مسعود بھٹی کے سوال پررانا افضل نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد تمام صوبوں میں کمی ہو رہی ہے اور اس سے مہنگائی کی شرح بھی کمی ہوگئی ۔

آسیہ ناز کنول کے سوال پر رانا افضل نے کہا کہ امید ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت دھرنا سیاست سے باہر آئے گی اور امید ہے کہ وہ مہنگائی کی کمی کے حل پر توجہ دے گی تا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو بھی ملے سکے