35 ویں مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز (کل)ہو گا،پاکستانی ٹیم بیلجیئم کے خلاف میچ سے مہم شروع کرے گی، آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ،، ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں پاکستان اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، ہر ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی، ٹورنامنٹ کا فائنل 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا

جمعہ 5 دسمبر 2014 04:39

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2014ء ) 35 ویں مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز (کل) ہفتہ سے بھارت کے شہر بھوبانسور میں ہو گا۔ آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پاکستانی ٹیم بیلجیئم کے خلاف میچ سے مہم شروع کرے گی۔ 14 دسمبر تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں دنیائے ہاکی کی آٹھ بہترین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بیلجیئم جبکہ گروپ بی میں میزبان بھارت، ارجنٹائن، ہالینڈ اور جرمنی شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں پاکستان اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ہر ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :