فیصل آباد شہر کی مختلف تاجر تنظیموں نے عمران خان کی ملک بند کرنے کی کال کو مسترد کر دیا ، شہر کے تاجروں کو مقامی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون کی ضرورت نہیں یہ شہر ہمارا ہے اور اسکا تحفظ کرنا جانتے ہیں، صدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا کی پریس کانفرنس

جمعہ 5 دسمبر 2014 04:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2014ء)پنجاب حکومت اورمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماحمزہ شہبازشریف اور ڈی سی او فیصل آباد سے ملاقات کے بعد شہر کی مختلف تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے عمران خان کی ملک بند کرنے کی کال کو مسترد کرتے اعلان کیاکہ اس کام کیلئے شہر کے تاجروں کو مقامی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون کی ضرورت نہیں یہ شہر ہمارا ہے اور اسکا تحفظ کرنا جانتے ہیں تاجر برادری کسی کو شہر بند نہیں کرنے دیگی اان لائن کے مطابق تحر یک انصاف کے مقامی رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ پر الزام عا ئید کیا کہ وہ اپنے مفادات کی خاطر ملک میں انتشار پھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ یہاں چوک گھنٹہ گھر میں شہر کی مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندوں کی موجودگی میں چیئر مین آل پاکستان انجمن تاجران ایکشن کمیٹی و صدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور انکے ارد گرد کھڑے سیاسی منافقین کی سوچ خطر ناک اوملک دشمنی پر مبنی ہے تاجر برادری کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں وہ پاکستانی ہیں اور انکی جماعت صرف اور صرف پاکستان ہے جسکے تحفظ کیلئے تاجر برادری سر دھڑ کی بازی لگا دیگی، انہوں نے کہا کہ 8 دسمبر کو تحریک انصاف اور عمران خان کو فیصل آباد سے مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا تاجر برادری ملک میں محاذ آارائی اور خانہ جنگی پیدا کرنے والے کسی سیاستدان کے ملک دشمن ناپاک عزائم کا حصہ بنے گی اور نہ ہی انہیں ملک کی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت دیگی آٹھوں بازاروں اور کاروباری مارکیٹوں کے تاجر 8 دسمبر کوکسی خوف میں مبتلا ہوئے بغیر اپنا کاروبار زندگی جاری رکھیں دریں اثنائآٹھ دسمبر کی فیصل آباد ہڑتال اوراحتجاج کے حوالے سے تحریک ا نصاف کے چیئر مین عمران خان نے فیصل آباد کے ٹکٹ ہولڈرز اور سرکردہ پارٹی رہنماؤں کو اپنی رہائش گاہ بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات میں یوتھ ونگ کے مرکزی رہنمامیاں فرخ حبیب ،شہزاد یونس شیخ ‘شہباز کسانہ ‘ وحید خان اور دیگر فیصل آباد کے ٹکٹ ہولڈرز اور سرکردہ پارٹی رہنماؤں موجود تھے اس موقع پر فیصل آباد میں ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال اور پہیہ جام کو کامیاب بنانے کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان 8دسمبر کو فیصل آ باد آئیں گے وہ یہاں شام کو چوک گھنٹہ گھر میں احتجاجی دھرنے کے مظاہرین سے خطاب کریں گے۔