شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی ،جیٹ طیاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری، 18 دہشت گرد ہلاک،متعدد زخمی، بارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ

جمعہ 5 دسمبر 2014 04:45

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5دسمبر۔2014ء) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں فضائی کارروائی میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 18 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو علی الصبح شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس رپورٹ پر دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 18 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فضائی کارروائی میں متعدد دہشت گرد زخمی اور بارود کا بڑا ذخیرہ بھی تباہ ہوا۔