مشرق وسطیٰ میں دہشتگردی کو معاونت فراہم کرنیوالے ممالک بہت بڑی غلطی کررہے ہیں ، ایران

منگل 23 دسمبر 2014 08:18

تہران( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2014ء ) ایران نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دہشتگردی کو معاونت فراہم کرنے والے ممالک بہت بڑی غلطی کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے سیکرٹری علی لاریجانی نے شام کے دورے کے موقع پر وزیراعظم وائل ناؤ سے ملاقات کے دوران کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دہشتگردی کو معانت فراہم کرنیوالے ممالک بہت بڑی غلطی کررہے ہیں کیونکہ انہیں بعد میں خود مسائل کا سامنا کرنا پڑیگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت شام میں جوکچھ ہورہا ہے وہ ہم سب کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ امید ظاہر کی کہ شام میں حالات جلد بہتر ہونگے اس موقع پر شامی وزیراعظم نے ایران کی جانب سے شام کے ساتھ تعاون کا خیر مقدم کیا ہے

متعلقہ عنوان :