کوہاٹ ، نا معلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے امیر سمیت تین افراد جاں بحق

منگل 23 دسمبر 2014 08:13

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2014ء )کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے امیر اور امن کمیٹی کے ممبر مولانا رحم دین کے بھتیجے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے جن میں ایک راہگیر بچہ بھی شامل ہے ملزمان فرار ہونے میں کامیا ب ۔پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کینٹ کے مطابق علاقہ محمد زئی میں پیر کے روز نا معلوم مسلح افراد نے مسجد کے قریب اچانک فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچے نے اسپتال میں دم توڑا جاں بحق ہونے والوں میں دوست محمد، احسان الحق اور بچہ حارث شامل ہے ۔

جن کی لاشیں لیاقت میموریل اسپتال منتقل کی گیئں جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ۔جاں بحق ہونے والوں میں اہلسنت والجماعت کے امیر اور کوہاٹ امن کمیٹی کے ممبر مولانا رحم دین کے بھتیجے احسان الحق بھی شامل ہے جبکہ بارہ سالہ راہگیر بچہ حارث شامل ہے۔پولیس تھانہ کینٹ نے واقعے کا شاخسانہ معلوم کرنے کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :