عدالت عالیہ کے ریویو بورڈ نے ملک محمد اسحاق کی نظر بندی میں توسیع کیلئے حکومت پنجاب کی درخواست خارج کر دی

منگل 23 دسمبر 2014 08:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2014ء)عدالت عالیہ کے ریویو بورڈ نے ملک محمد اسحاق کی نظر بندی میں توسیع کیلئے حکومت پنجاب کی درخواست خارج کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت عالیہ کے سینئر جج جسٹس منظور احمد ملک ، جسٹس محمد فرخ عرفان خان اور جسٹس عبدالسمیع پر مشتمل ریویو بورڈ نے ملک محمد اسحاق کی نظر بندی میں توسیع کیس کی سماعت کی ۔ حکومت پنجاب کے سپیشل سیکریٹری نے آج ریویو بورڈ کے رو برو پیش ہو کر بیان دیا کہ حکومت اپنی درخواست واپس لینا چاہتی ہے ۔ سپیشل سیکریٹری ہوم کے اس موقف پر عدالت عالیہ نے نظر بندی میں توسیع کیلئے دائر حکومت پنجاب کی درخواست خارج کر دی ۔واضح رہے کہ ملک محمد اسحاق کی نظر بندی کی مدت 25 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :