سری لنکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث دو لاکھ نوے ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور

منگل 23 دسمبر 2014 08:18

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2014ء) سری لنکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث دو لاکھ نوے ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ بارشوں کے باعث باٹیکولا کا مشرقی قصبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جہاں سیلابی ریلوں کے باعث تیس ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تین لاکھ کے لگ بھگ افراد ان بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں ۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹر کے ترجمان نے بتایا کہ حکومت نے متاثرین کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کیلئے ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :