لال مسجدوجامعہ حفصہ کیخلاف کسی قسم کی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا،مفتی نعیم، مدارس ماضی کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورآئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،سربراہ جامعہ بنوری

منگل 23 دسمبر 2014 08:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2014ء)جامعہ بنوریہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ مولاناعبدالعزیزکوبنیادبناکرلال مسجدوجامعہ حفصہ کیخلاف کسی قسم کی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا۔اہل مدارس نے ماضی میں بھی ملک وملت کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کردار اداکیاہے اورآئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے پیرکوجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مجلس شوری ومجلس تعلیمی کے اجلاس سے خطاب میں مفتی محمدنعیم نے مزیدکہاکہمدراس کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں نے کبھی زندگی میں کسی مدرسے کادورہ نہیں کیاہوتااوروہ صرف وصرف اہل مغرب کی خوشنودی میں اندھی تقلیدکرکے مدارس ،اسلام وشعائراسلام کیخلاف زبان درازی کرتے ہیں،۔

سانحہ پشاورکے بعدمدارس کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والے ایک مرتبہ پھررسواہونگے،مولاناعبدالعزیزکوبنیادبناکرلال مسجدوجامعہ حفصہ کیخلاف کسی قسم کی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا۔

(جاری ہے)

تاریخ گواہ ہے کہ اہل مدارس نے ہمیشہ ملک وقوم اورملت سے مخلص ہوکربلاکسی مادی لالچ اورعہدے کے وطن عزیزکیلئے خدمات سرانجام دی ہیں،جس پاک فوج وطن عزیزکے جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیاراوردشمنوں سے نبردآزمارہتی ہے اسی طرح مدارس دینیہ اورعلماکرام مملکت خدادپاکستان کے نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں چوہدری نثارکے اعتراف پرہم ان کاشکریہ اداکرتے ہیں ۔

مفتی محمدنعیم نے کہاکہ سانحہ پشاورپرملک کے دیگرطبقات کی طرح مذہبی طبقہ بھی انتہائی صدمے کاشکارہے اور المناک سانحے کے شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،دہشت گردوں کی بدترین کاروائی نے پوری قوم کو غم میں ڈبودیاہے ،معصوم بچوں کو خون میں نہلانے والے اللہ کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ہم صرف اس واقعے کی ہی نہیں بلکہ دیگر تمام واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مسلمانوں کو درندگی اور سفاکیت کا نشانہ بنانے والوں کو خارج از اسلام سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاورکوبنیادبناکر مدارس کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والے اورمولاناعبدالعزیزکوبنیادبناکرلال مسجدوجامعہ حفصہ کیخلاف سازشیں کرنے والی سیاسی ونام نہادمذہبی جماعتیں حالات سے فائدہ اٹھاکرقومی وحدت واتفاق کوسبوتاژکرناچاہتے ہیں جوکسی صورت ملک وقوم کے مفادمیں نہیں ۔

متعلقہ عنوان :