پارلیمانی کمیٹی نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کیلئے مسکان سدوزئی اوراسلام آبادہائی کورٹ کے لئے عامرفاروق کے ناموں کی منظوری دیدی

منگل 23 دسمبر 2014 08:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2014ء)پارلیمانی کمیٹی نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کیلئے مسکان سدوزئی اوراسلام آبادہائی کورٹ کے لئے عامرفاروق کے ناموں کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کااجلاس نویدقمرکی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہواجس میں فاروق ایچ نائیک ،ارشدورک،حاجی عدیل ،طاہرمشہدی نے شرکت کی ،ان دونوں ناموں کوچیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن نے تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کوبھیجاتھا،کمیٹی نے متفقہ طورپران دونوں ناموں کی منظوری دیدی ہے ،اب یہ نام صدرپاکستان کوبھیجے جائیں گے

متعلقہ عنوان :