ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا یکم ربیع الاول بدھ 24 دسمبر ‘ عید میلادالنبی 4 جنوری اتوار کو ہوگی

منگل 23 دسمبر 2014 08:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2014ء) ربیع الاول کا چاندنظر نہیں آیا یکم ربیع الاول بدھ 24 دسمبر ‘ عید میلاد النبی 4 جنوری بروز اتوار ہوگی۔ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کی شام کراچی میں ہوا۔

(جاری ہے)

جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں اور اسلام آباد میں ہوئے اجلاس کے بعد چیئرمین روئیت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ربیع الاول کے چاند نظر آنے کی ملک بھر سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا یکم ربیع الاول 24 دسمبر بروز بدھ ہوگی جبکہ عید میلاد النبی 4 جنوری 2015 ء بروز اتوار ہوگی۔

متعلقہ عنوان :