حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج شام ہوں گے

منگل 23 دسمبر 2014 08:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2014ء) حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج (منگل) کی شام ہوں گے۔ حکومت کی نمائندگی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر منصوبہ بندی و ترقی چوہدری احسن اقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی طرف سے شاہ محمود قریشی ‘ جہانگیر ترین اور اسد عمر مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ مذاکرات میں عدالتی کمیشن کے قیام پر بات چیت ہوگی۔