نائیجیریا بس اسٹیشن پر دھماکا، 20 افراد ہلاک،متعدد زخمی

منگل 23 دسمبر 2014 08:18

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2014ء ) نائیجیریا میں بس اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی شہر گومبے میں بس اسٹیشن پر دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق دھماکا خیزمواد اسٹیشن کے ساتھ کھڑی ایک بس کے قریب رکھا گیا تھا اوراس کے پھٹنے کے نتیجے میں 20 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ زخمیوں کو فوری طور اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی حکومت نے 14 فروری کو ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کررکھا ہے لیکن مسلسل پرتشدد کارروائیوں اور بم دھماکوں نے سیکیورٹی خدشات میں اضافہ کردیا ہے بالخصوص شمال مشرقی علاقوں میں جہاں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث الیکشن کا انعقاد ناممکن نظر آرہاہے

متعلقہ عنوان :