دہشت گردجیلوں پر حملے کر سکتے ہیں، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو آگاہ کر دیا

منگل 23 دسمبر 2014 08:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2014ء)وفاقی وزارت داخلہ نے انتہائی مطلوب قیدیوں کی پھانسی کی سزاؤں کے بعد دہشت گردوں کے جیلوں پر حملہ کے حوالے سے چاروں صوبوں کو آگاہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیاپورٹ کے مطابق پیر کے روز وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبائی داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ ملک بھر میں انتہائی مطلوب قیدیوں کی پھانسیوں کی سزاؤں پر عملدرآمد کے بعد جیلوں پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ ہے اس لئے تمام تر صوبے جیلوں کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ اور سخت کر دیں تا کہ کسی بھی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے اور ہشت گردوں کو حملے کا منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :