بھارتی سیاستدان اروند کجریوال چائے پینے کے 20 ہزار روپے لیں گے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 10:08

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء ) بھارت میں ضمنی انتخابات سے قبل عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال لوگوں سے چائے پینے اور گپ شپ لگانے کے 20 ہزار روپے لیں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کا آغاز ہفتے کے روز سے کیا جائے گا۔ چائے کے علاوہ لوگوں کو دیگر کھانے پینے کی اشیاء بھی دی جائیں گی تاہم ابھی تک اس منفرد فنڈ ریزنگ ایونٹ کے دورانیے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔