بیلا روس میں یوکرائن بارے امن مذاکرات منسوخ ہوگئے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 10:08

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء ) بیلا روس میں جمعہ کے روز ہونے والے یوکرائن امن مذاکرات منسوخ ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلا روس کی وزارت خارجہ کی طرف سے اس اعلان میں تاہم کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ہے۔ وزارت کے ترجمان دمتری میرونچک نے کو منسک میں مذاکراتی گروپوں کے مابین کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

اس گروپ میں یوکرائن، روس اور یورپی سلامتی اور تعاون کی تنظیم او ایس سی ای کے نمائندے شامل ہیں اور ان کے مذاکرات کا پہلا راوٴنڈ گزشتہ بْدھ کو بیلا روس کے دارالحکومت میں منعقد ہوا تھا۔ اْس بات چیت میں قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہو گیا تھا۔ دریں اثناء انٹرفیکس نیوز ایجنسی کی اطلاعات کے مطابق قیدیوں کا تبادلہ ہفتے کے روز سے پہلے عمل میں نہیں آسکتا۔

متعلقہ عنوان :