سکیورٹی خدشات ،پنجاب حکومت نے تمام سکولوں کا اسمبلی منعقد کرنے پر پابندی لگا دی ، بچے اسمبلی منعقد کرنے کی بجائے آتے ہی کلاسوں میں جائیں گے

ہفتہ 27 دسمبر 2014 09:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء) پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے باعث تمام سکولوں کا اسمبلی منعقد کرنے پر پابندی لگا دی۔ بچے اسمبلی منعقد کرنے کی بجائے آتے ہی کلاسوں میں جائیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ تعلیم کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دسمبرکی چھٹیوں کے بعد سکول کھلنے پر کسی بھی سکول میں اسمبلی منعقد کرنے پر پابندی ہوگی اور اس پابندی کا اطلاق سرکاری کے ساتھ تمام نجی سکولوں پر بھی ہوگا یہ پابندی تاحکم ثانی جاری رہے گی چھتیوں کے بعد سکولوں کے بچے صبح کے وقت اسمبلی منعقد کرنے کی بجائے سیدھے کلاسوں میں جائیں گے اور اپنی اپنی کلاس میں اسمبلی منعقد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :