لیبیا ‘بن غازی میں شدت پسندوں کی آئل پورٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام ،جھڑپ میں 22فوجی اور ایک شدت پسند ہلاک

ہفتہ 27 دسمبر 2014 10:05

بن غازی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء)لیبیاکے شہربن غازی میں شدت پسندوں کی آئل پورٹ پر قابض ہونیکی کوشش ناکام بنادی گئی۔ جھڑپ میں 22فوجی اور ایک شدت پسند مارا گیا۔شدت پسندوں نیرات گئے الِسدرہ آئل پورٹ پرمیزائلوں سے اچانک دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

شدت پسندوں نے اسپیڈ بوٹس کی مدد سے آئل پورٹ پر کئی میزائل داغے جس سے ایک آئل ٹینک میں آگ لگ گئی حملے کے بعد آئل پورٹ پر مامور فوجی اہل کاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کو پیچھے دھکیل دیا جس سے۔ تاہم شدت پسندوں سے جھڑپ میں لیبیا کے 22 فوجی مارے گئے جبکہ ایک شدت پسند بھی ہلاک ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :