فوجی عدالتوں کا ممکنہ قیام سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج ،فوجی عدالتوں کا قیام منی مارشل لاء کے مترادف اس سے فوج پر بوجھ پڑے گا‘ درخواست گزار

ہفتہ 27 دسمبر 2014 10:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء)ملک بھر میں فوجی عدالتوں کے ممکنہ قیام کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا ۔بیرسٹر ظفر اللہ ایڈووکیٹ کی جانب سے ملک بھر میں فوجی عدالتوں کے قیام کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کیا گیا ہے ، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں فوجی عدالتوں کا قیام سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

فوجی عدالتوں کا قیام منی مارشل لاء کے مترادف اور اس سے فوج پر بوجھ پڑے گا لہذا فوجی عدالتوں کے ممکنہ قیام کے اقدامات کو روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :