سوئی ناردن گیس کی مسلسل تیسری مرتبہ قائداعظم گولڈ ٹرافی جیت لی، رضاحسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی،208رنز کے ہدف میں سوئی ناردرن کی ٹیم نے10 اوورز میں 28 رنزاسکورکئے تھے کہ امپائرز نے میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم کرادیا، پہلی اننگز میں برتری کی بنیاد پر سوئی گیس کی ٹیم ٹائٹل کی حقدار قرار پائی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 09:55

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء ) سوئی ناردن گیس کی ٹیم نے قائداعظم گولڈ ٹرافی جیت لی۔ سوئی گیس کی ٹیم نے مسلسل تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا،کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل کے آخری روز رضاحسن نے شاندار بیٹنگ کے جوہر دکھائے۔ نوجوان کھلاڑی نے فرسٹ کلاس کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی۔ وہ ایک 123 رنزبناکرپویلین لوٹے۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک کی ٹیم دوسری اننگز میں508رنزبناکر آؤٹ ہوئی۔ عمران علی اور منظور خان نے 5,5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔سوئی ناردن گیس کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف ملا۔ہدف کے تعاقب میں سوئی ناردرن کی ٹیم نے 10 اوورز میں28 رنزاسکورکئے تھے کہ امپائرز نے میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم کرادیا۔ پہلی اننگز میں برتری کی بنیاد پر سوئی گیس کی ٹیم ٹائٹل کی حقدار قرار پائی۔سوئی ناردرن گیس کی قائداعظم ٹرافی میں مسلسل تیسری ٹائٹل فتح ہے۔

متعلقہ عنوان :