وزیراعلیٰ شہبازشریف کا صوبے کے سکیورٹی امور کے حوالے سے انتہائی مصروف دن،6گھنٹے طویل دو اہم اجلاسوں کی صدارت،متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات

ہفتہ 27 دسمبر 2014 10:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے کے سکیورٹی امور کے حوالے سے آج انتہائی مصروف دن گزارا۔ انہوں نے اس ضمن میں 2مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا خودجائزہ لیا،یہ اجلاس6گھنٹے تک جاری رہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے عوام کے جان ومال کے تحفظ،امن عامہ کی صورتحال،سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اورصوبے کے اےئر پورٹس کی سکیورٹی انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیاکہ وہ خود سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے اوراس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی انتظامات کی موثر مانیٹرنگ کے حوالے سے انہیں باقاعدہ رپورٹس پیش کی جائیں۔