برینڈن مکلم ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری نہ بنا سکے ، کیلنڈر ایئر میں 33 چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ، نیوزی لینڈ کی طرف سے تیز ترین سنچری اور کیلنڈر ایئرز میں ہزار رنز بھی مکمل

ہفتہ 27 دسمبر 2014 09:55

کرائسٹ چرچ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء ) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور جارح مزاج بلے باز برینڈن میک کولم نے ملک کی طرف سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ تو اپنے نام نہ کرسکے تاہم کیلنڈر ایئر میں زیادہ چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے قبضے میں کر لیا، اس کے علاوہ کیلنڈر ایئر میں ٹیسٹ میچوں میں ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کیوی کرکٹر بھی بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کیوی کپتان صرف 134 گیندوں پر 195 رنز بناکر ا?وٹ ہوئیکرائسٹ چرچ میں جاری میچ کا پہلے دن سری لنکن بالرز کے لئے ڈراونا خواب ثابت ہوا۔میزبان ٹیم کے کپتان برینڈن مکلم نے صرف 134 گیندوں پر 195 رنز اسکور کئے، وہ ہم وطن نیتھن ایسٹل کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑنے سے صرف 5 رنز کے فاصلے پر تھے کہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ انکی اننگز میں 18 چوکے ، 11 چھکے شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :