سوئیڈن ، مظاہرے کے دوران مسجد کو آگ لگادی گئی، 5 نمازی زخمی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 10:05

اسٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء )سوئیڈن میں حکومت کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین نے ایک مسجد کو شہید کردیا جس میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کے مطابق ایسکلس ٹونا ٹاوٴن کی رہائشی عمارت کے گراوٴنڈ فلور پر واقع مسجد میں 15 سے 20 افراد ظہر کی نماز ادا کر رہے تھے کہ مسجد میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اس دوران 5 نمازی زخمی ہوگئے جب کہ مسجد کا اندرونی حصہ مکمل طور پر جل گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے انہیں بتایا کہ کسی نے باہر سے کوئی چیز مسجد کی کھڑکی سے اندر پھینکی جس کے فوراً بعد مسجد میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کچھ ہی دیر میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وہاں پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا گیا لیکن اس دوران مسجد کا اندرونی حصہ مکمل طور پر جل گیا۔واضح رہے کہ ایسکلس ٹونا میں سیڈین ڈیموکریٹس کے حامی گزشتہ کئی روزسے حکومت کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت امیگریشن قوانین کو مزید سخت بناکر تارکین وطن کو ملک آنے سے روکے۔

متعلقہ عنوان :