شعراء و ادباء دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے میدان میں اُتریں، وہ اپنی تحریروں سے معاشرے کی سوچ تبدیل کرسکتے ہیں،صدر ممنون حسین، قوم نے یہ تہیہ کیا ہے پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کا قلع قمع اور انہیں صفحہء ہستی سے مٹایا جائے تاکہ ملک سے اس طرح کی مثالیں ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائیں ،شہدائے پشاور کی یاد میں کُل پاکستان یکجہتی مشاعرہ سے خطاب
ہفتہ 27 دسمبر 2014 10:12
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ شعراء و ادباء دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے میدان میں اُتریں، وہ اپنی تحریروں سے معاشرے کی سوچ تبدیل کرسکتے ہیں۔ بعض اوقات تاریخ میں کچھ ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں۔ جن کے اثرات سے دیگر واقعات جنم لیتے ہیں یا قوموں کی سوچ کے زاویے تبدیل ہوجاتے ہیں۔ سانحہ پشاور بھی اس کی ایک مثال ہے کہ ہمارے شہید ہونے والے بچوں نے قربانی کی ایک عظیم مثال قائم کرتے ہوئے ساری قوم کو ایک مرکز پر جمع کردیا ہے۔
وہ اس دنیا سے چلے گئے لیکن جاتے جاتے بھی ساری قوم کو یکجا کرگئے ۔ جو لوگ اسلام کے نام پر قتل و غارت کرتے ہیں، مسجدوں میں داخل ہو کر نماز یوں کو شہید کرتے ہیں،اُن لوگوں کو معلوم نہیں کہ وہ کس زعم میں ہیں۔(جاری ہے)
پاکستانی قوم کو یقین ہو گیا ہے کہ انتہا پسند کسی بھی صورت مسلمان نہیں جو خود کش حملے کرتے ہیں۔ پاکستانی قوم نے یہ تہیہ کیا ہے کہ پوری قوت کے ساتھ ان دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے اور انہیں صفحہء ہستی سے مٹایا جائے تاکہ ملک سے اس طرح کی مثالیں ہمیشہ کے لئے ختم ہوجائیں ۔
اِن خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ رائٹرز فورم، ادبی جریدہ ”حرف“ اور انجمن ترقی پسند مصنفین کے زیرِ اہتمام سدرن کمانڈ کے تعاون سے منعقدہ شہدائے پشاور کی یاد میں کُل پاکستان یکجہتی مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مشاعرے میں اقبال کے اشعار بھی سنائے اور منتظمین کو کامیاب مشاعرے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ لمحات میرے لئے ناقابلِ فراموش ہیں کہ پاکستان بھر کے اہلِ قلم آج بلوچستان میں شہید بچوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے جمع ہیں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے ملک بھر سے آئے ہوئے شعراء کرام کی کوئٹہ آمد کو سراہتے ہوئے، اُن کی حُبُ الوطنی اور سانحہ پشاور پر لکھی گئی نظموں کو سراہا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہلِ قلم کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا، سانحہ پشاور دہشت گردی کی ایک بدترین مثال ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔کمانڈر سدرن کمانڈ اور مشاعرے کے منتظم سید نوید حیدر ہاشمی نے صدر پاکستان کو اہلِ بلوچستان کی جانب سے ادبی جریدے ”حرف“ کا تازہ شمارہ بھی پیش کیا کُل پاکستان یکجہتی مشاعرے کی صدارت ممتاز ڈرامہ رائٹر، شاعر، دانشور ،ادیب امجد اسلام امجد نے کی۔ جن مہمان شعراء نے سانحہ پشاور کے حوالے سے اپنی نظمیں سنائیں اُن میں عزیز اعجاز، مضطر کاشمیری، صغریٰ صدف، شکیل اختر، احمد عطا ء اللہ ،حسن جاوید ، رُخسانہ نور، سیما غزل، اختر رضاسلیمی ، صغیر انور، خورشید ربانی، عظیم حیدر سید شامل تھے جبکہ مقامی شعراء میں سید عابد شاہ عابد، حاوی اعظم ، آغا محمد ناصر، بیرم غوری ، صدف چنگیزی ، سیدہ زیب النساء، بریگیڈئر (ر) سلیم محمود ،میجر شاہد علی، ریاض ندیم نیازی، کامران قمر، کامران باصر اور جواد حیدر نیازی نے بھی اپنا کلام سنایا۔ نظامت کے فرائض کوئٹہ رائٹرز فورم کے جنرل سیکرٹری نوید حیدر ہاشمی نے اداکئے، مشاعرے میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، صوبائی وزراء، ایم پی ایز، سینیٹرز، ایم این ایز، صوبائی سیکرٹریز ، چیف سیکرٹری ، آئی جی پولیس ، ڈی جی نیب کے علاوہ فوج کے اعلیٰ حُکام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 27 دسمبر 2014 کی مزید خبریں
-
سوئی ناردن گیس کی مسلسل تیسری مرتبہ قائداعظم گولڈ ٹرافی جیت لی، رضاحسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی،208رنز کے ہدف میں سوئی ناردرن کی ٹیم نے10 اوورز میں 28 رنزاسکورکئے ... مزید
-
محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن میں معمولی خامی ہے، باآسانی کلیئر ہو جائینگے، ثقلین مشتاق ،سعید اجمل کی کہنی کا خم کم کرنے میں کافی وقت لگ گیا، حفیظ کا ایکشن اگلے چند دن میں دور کرلیا جائے گا،سعید اجمل اگر ... مزید
-
برینڈن مکلم ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری نہ بنا سکے ، کیلنڈر ایئر میں 33 چھکے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ، نیوزی لینڈ کی طرف سے تیز ترین سنچری اور کیلنڈر ایئرز میں ہزار رنز بھی مکمل
-
شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس،900میگاواٹ سولر منصوبوں پر تیزرفتاری سے پیش رفت پر اتفاق،توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے ہر ضروری قدم اٹھایا جارہا ہے ،وزیر اعلی پنجاب،قائداعظم سولر پارک ... مزید
-
سینیٹ،مولانا غفور حیدری نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر سعیدہ اقبال کو داڑھی کے حوالے بات کر نے پر جھاڑ پلا دی
-
سکیورٹی خدشات ،پنجاب حکومت نے تمام سکولوں کا اسمبلی منعقد کرنے پر پابندی لگا دی ، بچے اسمبلی منعقد کرنے کی بجائے آتے ہی کلاسوں میں جائیں گے
-
وزیراعلیٰ شہبازشریف کا صوبے کے سکیورٹی امور کے حوالے سے انتہائی مصروف دن،6گھنٹے طویل دو اہم اجلاسوں کی صدارت،متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات
-
پیپلز پارٹی شہید بی بی محترمہ بینظیر بھٹو کی مفاہمتی پالیسی پر گامزن ہے ، یوسف رضا گیلانی ،بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ہم پر فرینڈلی اپوزیشن کا الزام بے ... مزید
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط و استحقاق کا جلاس،گورنر سٹیٹ بینک سمیت اعلیٰ حکم کی شرکت،ایم سی بی کے حوالے سے بدعنوانیاں ہوئی ہیں، گورنر سٹیٹ بینک نے اعتراف کر لیا،کمیٹی نے معاملہ نیب کو بھجوا ... مزید
-
اورکزئی ایجنسی ،مسافر گاری گہری کھائی میں گر گئی ، دو خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ‘ آٹھ زخمی
-
ملک بھر میں سردی کا راج ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ دھند کی لپیٹ میں آگئے ، شمالی علاقوں میں خشک سردی سے امراض پھیلنا شروع ہوگئے ، خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول تبدیل ... مزید
-
فیصل آباد جیل میں قید 2 دہشت گردوں کو 14 جنوری کو پھانسی دینے کا فیصلہ،فیض احمد لانس نائیک طارق محمود کو شہید کرنے کے الزام میں قید ہے، محمد شریف دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث
-
فوجی عدالتوں کا ممکنہ قیام سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج ،فوجی عدالتوں کا قیام منی مارشل لاء کے مترادف اس سے فوج پر بوجھ پڑے گا‘ درخواست گزار
-
فیصل آباد،پھانسی دینے والے جلادوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے جیل وارڈنز کو پھانسی دینے کی ٹریننگ شروع
-
شام : سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے ، 7بچوں سمیت 37 شہری ہلاک ، درجنوں زخمی
-
لیبیا ‘بن غازی میں شدت پسندوں کی آئل پورٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام ،جھڑپ میں 22فوجی اور ایک شدت پسند ہلاک
-
سوئیڈن ، مظاہرے کے دوران مسجد کو آگ لگادی گئی، 5 نمازی زخمی
-
بھارتی سیاستدان اروند کجریوال چائے پینے کے 20 ہزار روپے لیں گے
-
افغان مشن خاتمے کے قریب، اوباما کی طرف سے فوجیوں کی تعریف
-
بیلا روس میں یوکرائن بارے امن مذاکرات منسوخ ہوگئے
-
مہاراشٹر کو حکومت نے سنجے دت کی ضمانت پر رہائی بارے تحقیقات کا اعلان کردیا
-
وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ،اہم فیصلے ،قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم ، نگرانی خود کروں گا،نواز شریف، چوہدری نثار،پرویز رشید،سرتاج عزیز اور احسن اقبال کمیٹی میں شامل ہوں گے،کمیٹی ... مزید
-
شمالی وزیرستان، تحصیل دتہ خیل میں فورسزکی فضائی کارروائی، اہم کمانڈرسمیت 23دہشتگردہلاک،زیرزمین گولہ بارودکاذخیرہ اوربارودی سرنگیں تباہ،شمالی وزیرستان میں دو ڈرون حملے ، سات دہشتگرد ہلاک،متعدد ... مزید
-
یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10سے 17روپے کمی کا امکان،وفاقی حکومت نے بجلی 60 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی‘ عوام کو ماہانہ چار سے چھ ارب ادا کرنا ہوں گے ، نوٹیفکیشن جاری
-
جو ڈیشل کمیشن کی تشکیل،حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار، مذاکرات کا اگلادور آج ہوگا، رہنماپھر سر جوڑ کر بیٹھیں گے، جوڈیشل کمیشن کے مسودے پر تین نکات پرکام باقی ہے کوشش ہوگی تحفظات ... مزید
-
وزیراعظم نے اقلیتی برادری کی خواتین کی جبری شادیوں کانوٹس لے لیا،اقلیتوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی ،نوازشریف
-
شعراء و ادباء دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے میدان میں اُتریں، وہ اپنی تحریروں سے معاشرے کی سوچ تبدیل کرسکتے ہیں،صدر ممنون حسین، قوم نے یہ تہیہ کیا ہے پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کا قلع قمع اور انہیں ... مزید
-
سول سوسائٹی ہنگامہ آرائی کیس : مولانا عبدالعزیز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، تھانہ آبپارہ کو فوری گرفتاری کا حکم ،مولانا عبدالعزیز نے گرفتاری نہ دینے کا فیصلہ کرلیا،گرفتار کرنے کی صورت میں ... مزید
-
تمام سیاسی جماعتوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم کو واضح مینڈیٹ دے دیا ، سراج الحق ، اب حکومت کا امتحان شروع ہوگیا،پشاور شہر کئی دہائیوں سے مسلسل قربانیاں دے رہا ہے، شہریوں کے حوصلے اب بھی ... مزید
-
50ارب روپے کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے گیس کی قیمتو ں اضافہ ناگزیر ہوگیا ، وزارت پٹرولیم کا قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ اجلاس میں انکشاف،پائپ لائن کی بجائے عوام کو ایل پی جی سلنڈر کے ذریعے ... مزید
-
تحریک انصاف کا عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات ختم کرنے کا وفاق سے باضابطہ مطالبہ،وفاقی حکومت نے معاملات پر پیش رفت کی یقین دہانی کرادی
-
فوجی عدالتوں کاقیام، آئینی و قانونی ماہرین نے تحفظات کا اظہار کر دیا ، فوجی عدالتوں کے قیام سے جمہوری حکومت کی بنیادیں کمزور ہوگئی ہیں، حشمت حبیب،فوجی عدالتوں کا قیام آئین سے متصادم ہ ، معاملہ سپریم ... مزید
-
سوشل میڈیا نے نواز شریف کو ”بہترین پاکستانی وزیر اعظم“ قرار دے دیا،ایٹمی دھماکوں کے بعد دہشت گردوں کے لئے پھانسی کے احکامات ملکی تاریخ کے بہترین فیصلے ہیں،عوامی رائے
-
پشاور آرمی سکول کینٹین کے افغان باشندے دہشتگردوں کی معاونت کار نکلے، افغان باشندوں نے دہشتگردوں کو کال پر تمام تر معلومات فراہم کیں،حساس اداروں نے افغانستان سے پاکستانی شناختی کارڈ بھی قبضے میں ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.