سینیٹ،مولانا غفور حیدری نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر سعیدہ اقبال کو داڑھی کے حوالے بات کر نے پر جھاڑ پلا دی

ہفتہ 27 دسمبر 2014 09:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28دسمبر۔2014ء) وزیر مملکت برائے پوسٹل سروسز مولانا عبدلغفور حیدری نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر سعیدہ اقبال کو داڑی کے حوالے بات کر نے پر جھاڑ پلا دی اور کہا کہ اچھا مسلمان داڑھی یا کلین نہیں بلکہ اچھے عمل سے ہوتا ہے سنت رسول کا مذاق برداشت نہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں سانحہ پشاور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سینیٹر سعیدہ اقبال نے کہا کہ یہ کون سا اسلام ہے بڑی داڑھی رکھا کر کوئی اچھا مسلمان نہیں ہوسکتا جس پر وزیر مملکت مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اچھا مسلمان داڑھی یا کلین شیو میں نہیں بلکہ عمل سے اچھا مسلمان بنتا ہے محترمہ معافی مانگے اور داڑھی کی بات پر معافی مانگے داڑھی تو سنت رسول ہے اس کے خلاف کسی قسم کی کوئی بات برداشت نہیں جائے گی۔

متعلقہ عنوان :