اسلام آباد،شیخ رشیدکو ایک بار پھر اے پی سی میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ،عوامی اے پی سی بلانے کا اعلان کر دیا

ہفتہ جنوری 09:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکو ایک بار پھر اے پی سی میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تاہم انہوں نے عوامی اے پی سی بلانے کا اعلان کر دیا اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہاکہ اب ہم عوام میں جائیں گے اور انہیں اصل صورتحال سے اگاہ کریں گے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اپنا اخلاقی جوا ز کھو چکی ہے جس طرح دیگر سیاسی جماعتوں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اسی طرح مجھے بھی بلانے کا حق تھا مگر حکومت مجھ سے خوفزد ہ ہے انہوں نے کہاکہ اب میں عوامی اے پی سی بلاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments