آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ناراض اراکین پارٹی کو منانے کا ٹاسک دیدیا ، ناراض اراکین کس کس کے رابطے میں ہیں ان کا بھی پتہ لگایا جائے، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی ہدایت

ہفتہ جنوری 10:00

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جنوری۔2015ء ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ناراض اراکین پارٹی کو منانے کا ٹاسک دیدیا اور ہدایت کی کہ ناراض اراکین کس کس کے رابطے میں ہیں ان کا بھی پتہ لگایا جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی میں 12 کے قریب ایسے اراکین اسمبلی ہیں جو کہ موجودہ قیادت کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کررہے ہیں اور وہ پارٹی قیادت سے سخت ناراض ہیں جبکہ قائد حزب اختلاف شہریار نے دعویٰ کیا ہے کہ اراکین اسمبلی جو کہ پیپلز پارٹی سے ناراض ہیں وہ رابطے میں ہیں اور ان اراکین کو اس وقت منظر عام پر لایا جائے گا جب وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک سندھ اسمبلی میں لائے جائے گی جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کو ہی ناراض اراکین منانے کیلئے آصف زرداری نے ٹاسک دیدیا اور ہدایت کی کہ پتہ لگایا جائے کہ ناراض اراکین کن کن لوگوں سے رابطے میں ہیں ۔

Your Thoughts and Comments