نائیجیریا، مسجد میں خود کش بم دھماکے میں 26افراد جاں بحق، 28زخمی

پیر 1 جون 2015 08:28

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2015ء)شمال مشرقی نائیجیریا کی مسجد میں خود کش بم دھماکے میں 26افراد جاں بحق اور 28زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نائیجریا کے شہر میدوگوری میں حملہ آور نے مسجد میں نماز شروع ہوتے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

(جاری ہے)

دھماکے سے مسجد کی چھت اڑ گئی اور قریبی مارکیٹ کے دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق دھماکے میں 26افراد جاں بحق اور 28زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی آپریشن شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔