خیبرپختونخوا لیوی پولیس شہداء کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے 43 کروڑ روپے اورشہداء پیکج کے لئے 51 کروڑ روپے کی سمری وزیر اعظم ہا و س کو ارسال

پیر 1 جون 2015 08:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2015ء) خیبرپختونخوا لیوی پولیس شہداء کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے 43 کروڑ روپے سے زائد جبکہ شہداء پیکج کے لئے 51 کروڑ روپے کی سمری وزیر اعظم ہاؤس اور وزارت خزانہ کو بجھوا دی گئی ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران فاٹا میں لیوی کے 276 لیوی پکٹس تباہ جبکہ مزید 197 نئے پکٹس کی تعمیر پر مجموعی طور پر 4 ارب سے زائد خرچ ہوں گے ۔

خبر رساں ادارے کو دستیاب دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا سے متصل قبائلی علاقوں اور نیم قبائلی علاقوں میں مجموعی طور پر لیوی پولیس کے 17411 اہلکار تعینات ہیں اس وقت مجموعی طور پر قبائلی علاقوں میں 948 جبکہ قبائلی علاقوں میں 558 پوسٹیں خالی ہیں دستاویزات کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران شہید ہونے والے لیوی پولیس کے اہلکاروں کے لواحقین کو پیکج کی فراہمی کے لئے اکتوبر 2014 میں ایک سمری وزیر اعظم پاکستان کو بجھوائی گئی تھی جس میں قبائلی اور نیم قبائلی علاقوں کے لئے 43 کروڑ 86 لاکھ روپے مانگے گئے تھے جبکہ وفاقی لیوی فورس کے شہداء کے لئے وزارت خزانہ سے 51 کروڑ 65 لاکھ روپے مانگ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق قبائلی اور نیم قبائلی علاقوں میں اب تک شہید ہونے والے 390 اہلکاروں کو 30 لاکھ روپے فی اہلکار 59 کروڑ 13 لاکھ روپے ادا کئے گئے ہیں دستاویزات کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران لیوی فورس کے 276 پکٹس تباہ ہوئے ہیں جن کی تعمیر کے ساتھ ساتھ 197 نئے پکٹس تعمیر کئے جائیں جو نہ صرف اہلکاروں کی بڑی تعداد کو رہائش فراہم کرے گی بلکہ حملے کی صورت میں بھاری ہتھیاروں کے استعمال میں بھی نقصان نہیں پہنچے گا ۔ ان پکٹس کی تعمیر پر 4 ارب 53 کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ دستاویزات میں لیوی فورس کے 302 نئے اسامیوں کے لئے فنڈز جلد از جلد ریلیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :