محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پرائیوٹ سکولوں کوموسم گرما کی چھٹیوں کے دوران یکمشت تین ماہ کی فیس وصو ل کرنے سے روک دیا،احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سکول انتظامیہ کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی

پیر 1 جون 2015 08:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پرائیوٹ سکولوں کوموسم گرما کی چھٹیوں کے دوران بچوں سے یکمشت تین ماہ کی فیس وصو ل کرنے سے روک دیا ہے ۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ موسم گرما کی چھٹیوں میں طلباء سے ماہانہ کی بنیاد پر فیس وصول کی جائے ۔

(جاری ہے)

قانوناًتین ماہ کی ایڈوانس یا اکٹھی فیس وصول نہیں کر سکتے ۔احکامات میں مزید کہاگیا ہے کہ اگر کوئی سکول کی انتظامیہ بچوں کے والدین سے ایک ماہ سے زائد فیس فیس کرنے کا مطالبہ کرئے تو والدین متعلقہ اضلاع کے ای ڈی او ایجوکیشن کو شکایت درج کروا سکتے ہیں اس حوالے سے ٹال فری نمبر 0800-02345اور ڈائریکٹر مانیٹرنگ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور میں 042-99211518پر اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں ۔احکاما ت کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔