امریکا نے 33 سال بعدکیو با کو دہشتگردممالک کی عالمی فہرست سے خارج کردیا

پیر 1 جون 2015 08:28

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1 جون۔2015ء) امریکا نے 33 سال بعد کیوبا کو دہشتگرد ممالک کی عالمی فہرست سے خارج کردیا۔ امریکی حکومت نے سرکاری طور پر کیوبا کو دہشتگرد ممالک کی عالمی فہرست سے خارج کرنے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل گزشتہ ماہ صدر باراک اوباما نے اعلان کیا تھا کہ وائٹ ہاوس کیوبا سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر دہشتگرد ممالک کی فہرست پر نظر ثانی کریگا۔ کیوبا پر عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد اب امریکا کی جانب سے کیوبا کو معاشی ، عسکری اور دیگر امداد فراہم کی جاسکے گی۔